11 فروری، 2009، 10:58 AM

صدر باراک اوبامہ

افعانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

افعانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

امریکی صدر باراک اوبامہ نے افعانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈر پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے افعانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا جائزہ اپریل میں ہونے والی نیٹو کانفرنس سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ امریکی پالیسی کو جائزہ لینے والے پینل کی مشترکہ سربراہی افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک اور مائیکل فلورنائے کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بروس رائیڈل افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کے فوجی اور غیر فوجی پہلوؤں پر صدر باراک اوبامہ اور ان کے سکیورٹی کے مشیر جم جونز کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوبامہ نے منگل کے روز اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے قبائیلی علاقے القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور امریکہ ان کو ختم کرے گا۔

 

News ID 832773

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha